عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مظاہرہ

January 28, 2023

کراچی (اسٹاف رپوٹر)ڈیرہ اسماعیل خان میں بے گناہ اہل تشیع کے بہیمانہ قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جمعہ کے روز یوم احتجاج منایا گیا، جامع مسجد نورایمان کے باہر بعد نماز جمعہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا علامہ صادق جعفری،علامہ ، علامہ حیات عباس نجفی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اسے حکومتی بے حسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی قراد دیا ،رہنماوں کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ اور صوبہ میں دہشت گردی کی تازہ لہر خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت اورریاستی اداروں کی دہشت گردعناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی سے تساہل برتنے کا نتیجہ ہے جس کی ہم مزمت کرتے ہیں ،انہوں نے آرمی چیف جنر ل عاصم منیر سے مطالبہ کیا کہ شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔، احتجاجی مظاہرے میں علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ مبشر حسن،رضوان پنجوانی،آصف صفوی سمیت بڑی تعداد موجود تھی ۔