ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، نا معلوم شخص کی لاش ملی

January 28, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مین نیشنل ہائی وے قائد اعظم پارک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 17 سالہ عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگیا، بلوچ کالونی پل کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے راہگیر شدید زخمی ہوگیا،جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس کےمطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ، عمر 42 برس کے قریب ہے، لاش سردخانے منتقل کردی،علاوہ ازیں گذری پنجاب چورنگی کے قریب فٹ پاتھ سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی،فوری شناخت اوروجہ موت معلوم نہیں ہو سکی ۔