توہین قرآن،سویڈن کا مکمل بائیکاٹ ، سفیر کو ملک بدر کیا جائے، علما

January 28, 2023

مانگا منڈی ( نامہ نگار) سویڈن میں توہین قرآن کیخلاف مانگا منڈی میں نماز جمعہ کے بعد پریس کلب مانگا کے باہر ملتان روڈ پر زبردست احتجاج کیا گیا ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مانگا منڈی کے زیر اہتمام سینکڑوں افراد نے احتجاج میں شرکت کی علمائے دین نے قرآن پاک کی عظمت بھی بیان کی اور شرکاء نے سویڈن کے خلاف نعرے بازی کی پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے سویڈن کیخلاف اقوام متحدہ میں ایشو اٹھانے کا مطالبہ کیا اور سویڈن کا مکمل سفارتی بائیکاٹ کرتے ہوئے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ۔