مقدسات کی توہین، عالمی سطح پرقانون سازی کی جائے، جماعت اہلحدیث

January 28, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)جماعت اہل حدیث کے رہنماؤں نے خطبات جمعہ میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔ امیر حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کو مقدسات کی توہین روکنے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات اٹھائیں اور قانون سازی کروائیں تاکہ آئے۔ حافظ عبدالوحید شاہد اور مولانا شکیل الرحمٰن ناصرنے کہا کہ مسلمانوں کی طرف سے ردعمل کو دہشت گردی کہنے والوں کو شرم کرنی چاہیے۔