بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تیاریوں کی ویڈیو جاری کردی

January 28, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے نئے مشن سے متعلق بتاتے ہوئے اس کی تیاریوں کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بابر اعظم نے نیٹ بیٹنگ پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو کے ساتھ بابر اعظم نے لکھا کہ ’پی ایس ایل کی تیاری‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے نیٹس میں دفاعی اور جارحانہ دونوںشاٹس کی پریکٹس کی۔

یاد رہے کہ اس مرتبہ پی ایس ایل سیزن 8 میں بابر اعظم پشاور زلمی کے کپتان کے طور پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔