کراچی، لیاری میں گھر میں آگ لگنے سے خاتون جاں بحق

January 28, 2023

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاری جونا مسجد کے قریب گھر میں آگ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب سائٹ میٹروویل فرنٹیئر موڑ کےقریب تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر بھی قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔