پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں، ترجمان اوگرا

January 28, 2023

فوٹو: فائل

ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دے دیا۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہگزشتہ شام سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جوبے بنیاد اور غلط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔