ایکسپریس وے پر شہری سے سات لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

January 29, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بلوچ کالونی میں ایکسپریس وے پر شہری سے سات لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔ پولیس کے مطابق سہیل نام کی شہری طارق روڈ سے رقم لے کر منظورکالونی جا رہا تھا کہ تعاقب میں آنے والے دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اقراء یونیورسٹی کے قریب واردات کی،ملزمان شہری سے سات لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔