منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو دس، دس سال قید

January 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ شرقی نے منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو دس،دس سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزمان پر ایک،ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی عبدالظہور چانڈیو نے سماعت کی۔ ملزمان میں ذوہیب احمد،شعیب احمد اور زبید احمد شامل ہیں۔ ملزمان سگے بھائی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی تھی۔