اتحاد ٹاؤن، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

January 29, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اتحاد ٹاؤن پولیس نے گذشتہ روز اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بنانے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم بنام دانش ولد عبدالنبی کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیش، موبائل فون کیش اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 26 جنوری 2023 کو اتحاد ٹاؤن میں محمد ابراہیم نامی شہری سے موبائل فون و کیش چھینا تھا۔