اربوں کی کرپشن، سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد

January 29, 2023

کراچی (این این آئی) احتساب عدالت نے حیدر آباد ٹریژری میں 3 ارب 20 کروڑ روپے کا اسکینڈل سے متعلق سابق سیکشن آفیسر وزیر اعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ عامر ضیا اسراں کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔، عامر ضیا 2016 سے 2017 کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ تعینات رہا ہے۔کراچی کی احتساب عدالت نے حیدر آباد ٹریژری میں 3 ارب 20 کروڑ روپے کا اسکینڈل میں سابق سیکشن آفیسر وزیر اعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ عامر ضیا اسراں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا تھا کہ ملزم عامر ضیا اسراں 2009 سے 2016 تک محکمہ خزانہ میں سیکشن آفیسر تعینات رہا ہے، ملزم نے بڑی تعداد میں آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور سرکاری افسران کےتبادلوں کے ذریعے رشوت وصول کی ہے، عامر ضیا 2016سے 2017کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ تعینات رہا ہے۔ جب سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا تھا ملزم نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔نیب کے مطابق ملزم نے بڑی تعداد میں آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور سرکاری افسران کے تبادلوں کے ذریعے رشوت وصول کی ہے، ملزم کے موبائل فون فورنزک کرایا گیا ہے، جس سے حیران کن انکشافات ہوئے ہیں،83ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔ملزم کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ فنڈز ریلیز کرنا جرم نہیں ہے، اس میں بد عنوانی جرم ہے۔ ملزم گزشتہ9ماہ سے جیل میں ہے ضمانت منظور کی جائے۔