باچا خان سے ڈانٹ پڑتی تھی کہ تم کیا انقلاب برپا کرو گے؟، فضل الرحمٰن

January 29, 2023

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باچا خان سے ڈانٹ پڑتی تھی کہ تم کیا انقلاب برپا کرو گے؟،مجھے ولی خان نے نصیحت کی کہ کبھی بھی مایوس نہ ہونا، آزادی کا مفہوم شیخ الہند کے پیروکاروں سے سمجھنا چاہیے۔باچا خان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی کے مفہوم کو سمجھنے کی ضرورت ہے، آزادی کا مفہوم باچا خان اور خدائی خدمت گاروں کی قربانیوں سے سمجھنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ علما نے آزادی کیلئے قربانیاں دیں، پاکستان بننے کے بعد آزادی کیلئے لڑنے والوں کی قدر نہ کی گئی، تحریک خلافت میں قربانیاں دینے والوں کو جگہ نہ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ خان عبدالولی خان کو میں نے بچپن میں دیکھا، جب افغانستان میں گئے تو واپسی پر طورخم پر استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب کے زمانے میں خان عبدالغفار خان بھی قافلے میں ہوتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ میرے والد کا انتقال ہوا تو میں اس وقت جیل میں تھا، باچا خان میرے گھر آئے تو میرے چھوٹے بھائی کو گود میں لیا۔