لاہور جمخانہ الیکشن 4 فروری کو ہونگے، ’’آئیں جمود توڑ دیں‘‘ ضیاء الرحمنٰ پینل کا نعرہ

January 29, 2023

لاہور(جنگ نیوز)لاہور جم خانہ میں 4فروری کو کمیٹی آف مینجمنٹ کے سالانہ انتخابات ہوں گے جس میں ضیاء الرحمنٰ اپنے ساتھیوں سینئر ترین بیوروکریٹس،شعبہ طب سے وابسطہ نہایت تجربہ کار شخصیات اور ممتاز تاجروں کے پینل کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، پینل اس نعرے کیساتھ الیکشن میں مخالف گروپ کا مقابلہ کر رہاہے ’’یہاں رہیں گے پورا سال خدمت کر ینگے اور جمخانہ کی 1878ء والی ماضی کی وہی شان بحال کر یں گے‘ پینل کے منشور میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ایک گروپ کے طور پر کلب کی ماضی کی شاندار روایات کے محافظ ہیں، پینل نے کہا ہے کہ نئی کمیٹی کو تقابلی طور پر نئے خیالات پیدا کرنے دیں اور مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے وہ بہت کچھ کر سکتی ہے،.آئیے جمود کو توڑ دیں اور ایک مثبت تبدیلی کے لیے کردار ادا کریں۔