بورڈ بازار ‘گاڑیوں میں فان گیس بھرنے پر گیس سنٹر سیل

January 29, 2023

پشاور ( وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے بورڈ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں میں فان گیس بھرنے پر کائنات گیس سنٹر کو سیل کر دیا ڈپٹی کمشنر پشاو ر شفیع اللہ خان کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بورڈ بازار میں گاڑیوں میں فان گیس بھری جا رہی ہے جس پر انھوں نے علاقہ مجسٹریٹ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے بورڈ بازار کا معائنہ کیا۔بورڈ بازار میں کائنات گیس سنٹر میں گاڑیوں میں فان گیس بھری جا رہی تھیں جس پر موقع سے مالک کو گرفتار کرتے ہوئے کائنات گیس سنٹر کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے کہا کہ کائنات گیس سنٹر میں گاڑیوں میں فان گیس بھری جارہی تھی جو کہ انتہائی خطرنا ک ہے اور کسی بھی وقت خدانخواستہ دھماکے کا سبب بن سکتی تھی۔ گرفتار مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان نے انتظامی افسروں کو اپنے علاقوں میں گیس سنٹروں و دکانوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی اور گاڑیوں میں فان گیس ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ۔