قفل شکنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2 گاڑیوں اور 10 موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

January 29, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ بنی گالاکے علاقہ بنی گالامیں کارمیں سوار دونامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پرمحمدضرارافضل سے موبائل ،تھانہ شالیمارکے علاقہ ایف ٹین مرکزمیں ظاہرشاہ کی اہلیہ اوربیٹی سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار پرس اورچادرچھین کرلے گئے جس میں سونا،نقدی ،شناختی کارڈوغیرہ تھے ۔تھانہ سنگ جانی کے علاقہ جوہدروڈپر تین نامعلوم لڑکے گن پوائنٹ پرظہیراحمدکاموٹرسائیکل ،تھانہ سنگ جانی کے علاقہ چونگی نمبر26کے قریب تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر اکرام اللہ سے موبائل ،38ہزارروپے ،شناختی کارڈ موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک وغیرہ چھین کرلے گئے ۔تھانہ سنگ جانی کے علاقہ کشمیر ہائی وے پر میاں گل حسن اپنے بھائی فضل حسن کے ہمراہ بینک سے 30لاکھ روپے نکلواکر گاڑی میں جارہے تھے کہ تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پران سے تیس لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ آئی ایٹ تھری میں گرین بیلٹ میں بیٹھے تین نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر نادیہ داؤدکاپرس چھین کرلے گئے جس میں ساڑھے بارہ ہزارروپے ،شناختی کارڈ،سٹوڈنٹ کارڈ تھا،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ کٹاریاں پل کے قریب تین نقاب پوش عماریونس سے اس کاموٹرسائیکل ،لیپ ٹاپ ،موبائل فون،رجسٹریشن بک ،دوہزارروپے اورشناختی کارڈ ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ کیرج فیکٹری روڈ پردونامعلوم لڑکے گن پوائنٹ پر فاروق علی کاموبائل ، تھانہ شمس کالونی کے علاقہ بوکڑاروڈپر تین موٹرسائیکل سوار سیدحسن رضاسے گن پوائنٹ پر دوموبائل فون ، تھانہ کھنہ کے علاقہ کری روڈپر تین نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پرعاصم علی سے موبائل اورپرس ، تھانہ کورال کے علاقہ کورال میں چارموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرحسین خان کاموٹرسائیکل ،تھانہ کورال کے علاقہ ترلائی لہتراڑروڈپر دوموٹرسائیکلوں پرسوارچارلڑکے گن پوائنٹ پر غفران علی کی دکان سے ساٹھ ہزارروپے اوردوموبائل چھین کر لے گئے۔تھانہ سہالہ کے علاقہ سواں پل کے قریب فرمان علی کی دکان میں دونامعلوم ملزمان داخل ہوئے جوگن پوائنٹ پر دوموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ پی ڈبلیوڈی میں دوموٹرسائیکل سوارارسلان انصاری کاموبائل ،تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ کورنگ ٹاؤن میں دوموٹرسائیکل سوارعمارہ ارشادکاپرس چھین کرلے گئے جس میں موبائل ،تین ہزارروپے اورشناختی کارڈتھا۔تھانہ کورال کے علاقہ کورال چوک میں دوموٹرسائیکل سوار حمیدعلی کاموبائل ،تھانہ کورال کے علاقہ علی پورمیں دوموٹرسائیکل سوارطاہرہ یاسمین کاپرس چھین کرلے گئے جس میں بارہ ہزارروپے دوموبائل ،شناختی کارڈوغیرہ تھے۔تھانہ رمناکے علاقہ جی الیون فورمیں منیب شوکت کے فلیٹ کے تالے توڑکر دولیپ ٹاپ ،موبائل ،طلائی زیوردوتولہ ،25ہزارروپے ،دومردانہ گھڑیاں ، دومردانہ جیکٹس اورتین پرفیوم چوری کرلئے گئے ۔تھانہ کوہسارکو رانا محمد مزمل نے بتایاکہ اسلام آباد میں امارات گروپ آف کمپنیز کے سیکیورٹی منیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہاہوں ،24جنوری کی دوپہر ان کی کمپنی کا ڈسپیچ رائڈر احتشام الحق کمپنی کے ڈرائیور شاہد کے ساتھ میزان بینک گیا جہاں سے وہ ایک چیک مالیتی 17لاکھ 62 ہزار500 روپے کیش کرواکربغیرکسی سیکورٹی کے وین میں جارہے تھے کہ دوتین آدمیوں نے جو گاڑی میں سوارتھے ان کاپیچھا شروع کردیا،ایک اورشخص جوسڑک کے کنارے کھڑاتھا ، ڈرائیور کو کھینچنے لگے ان لوگوں نے پہلے ڈرائیور اور پھر ڈی آر کو گاڑی سے باہر نکلنے کے لیے دھوکہ دیا اور انہیں دور تک لے گئے اوران سے رقم والابیگ چھین کر وین کی چابیاں اور ساتھ ہی کچھ ذاتی سامان لے کرفرارہوگئے ۔ تھانہ کوہسارکو بینشبتول نے بتایا کہ رات کومیں اپنی بیٹی کے ساتھ گول مارکیٹ 3 / 7 -ایف اسلام آباد ریسٹورنٹ پر آئی ہوئی تھی جب ہم لوگ ریسٹورنٹ سے ر ات کھانا لیکر باہر نکلے اور گاڑی میں بیٹھنے لگے تو اس دوران ایک لڑکا دبلا پتلا آیا اور میری بیٹی سے ہینڈ بیگ چھین کر فرا ر ہوگیا ہینڈ بیگ میں میرے شوہر ونگ کمانڈر سلیم عابد کا والٹ بھی تھا جس میں 8 ہزا ر روپے اور میرے شوہر کا سروس کارڈ ، شنا ختی کارڈاور دیگر کا غذات اے ٹی ایم کارڈ اورہ دیگر ضروری کا غذات بھی تھے۔