35سماج دشمن گرفتار، اسلحہ، منشیات، بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد

January 29, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 35 سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 9ملزموں کو گرفتار کرکے دو پستول، کلاشنکوف، رائفل اور شراب برآمد کرلی۔ 6ملزموں سے 7کلوسے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی۔ 11ملزموں سے ایک ہزار چالیس پتنگیں اورڈوریں برآمد کر لی گئیں۔ انچارجزبیگر سکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 46 کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔اسلام آباد پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مختلف علاقوں سے پا نچ منشیا ت فروشوں سمیت چھ جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرکے چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔تھانہ سنگجانی پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 3820گرام چرس برآمد کرلی ۔