آٹے اورمیدہ سے لدی 10 گاڑیاں خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام

January 29, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آٹے اورمیدہ سے لدی 10 گاڑیاں خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد پولیس اور محکمہ خوراک نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان نعمان، خبیب، عبدالحسیب، طلحہ، سمیع اللہ، اسماعیل، شیر افضل، شفیق، واصف، فرمان اللہ، اسامہ، زرین داد اور واصف کو گرفتار کرکے آٹے کے 1841 تھیلے ، 440 تھیلے میدہ اور 40 ٹن آٹا برآمدکرلیا۔