کرنسی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

January 29, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اورکرنسی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرکے7لاکھ 56 ہزار روپے، 1000 سعودی ریال اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کرلیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم نے ملزمدوست محمد کو پشاور سے گرفتار کر کے لاکھوں روپے پاکستانی ، سعودی ریال اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لیں ،ملزم کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔