گاڑی کے خفیہ خانوں سے چرس اور مسافر سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

January 29, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیںمنشیات برآمدکرلی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ابوظہبی جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 65 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرکے سرگودھا کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارکے خفیہ خانوں میں سے 16 کلو 800 گرام چرس برآمد کرکے لاہور کےرہائشی ملزم کو دھر لیا گیا۔کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موزمبیق جانے والےمُلزم کے بیگ سے 10 کیٹامائن انجیکشن برآمد کرکےکراچی کے رہائشی ملزم کوگرفتار کیا گیا۔ رنگ روڈ پشاورکے قریب خیبر کے رہائشی 2 ملزموں سے 12 کلو چرس اور 2 کلو چرس کا تیل برآمد کرلیاگیا۔کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس کے قریب کار سے 21 کلو 850 گرام چرس برآمد کرکے 3 ملزموں کو پکڑ لیا گیا۔کوئٹہ میں ایک اورکارروائی میں چمن کے رہائشی ملزم سے 100 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔