اغوا ءبرائے تاوان کے ملزم کو عمر قید،5لاکھ جرمانہ، جائیداد ضبط

January 29, 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج حامد حسین نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں ملوث ملزم کو عمر قید، پانچ لاکھ روپے ہرجانہ اور تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ تھانہ ٹیکسلا میں مغوی کے بھتیجے اسلام گل کی درخواست پر 23اپریل 2019کو درج کیس کے مطابق ملزم عبداللہ خان نے اس کے چچا حاجی اعجاز خان کو اغواء کر کے تاوان وصول کیا تھا۔ ٹرائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو اغواء کے جرم میں عمر قید پانچ لاکھ روپے ہرجانہ اور دیگر دفعات میں سات سال تین ماہ قید کی سزا دی۔