عروج آفتاب گریمی ایوارڈ تقریب میں پرفارم کریں گی

January 29, 2023

فوٹو: فائل

میوزک کے لیے اعلیٰ ترین ایوارڈ ’گریمی‘ کے لیے مسلسل دوسرے سال بھی نامزد ہونے والی گلوکارہ عروج آفتاب پہلی پاکستانی گلوکارہ بھی بنیں گی جو ایوارڈز تقریب میں پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی بار اردو گانا بھی پیش کیا جائے گا جو عروج آفتاب ہی پیش کریں گی۔

عروج آفتاب 2022 میں گریمی جیتنے والی پہلی پاکستانی نژاد گلوکارہ بنی تھیں اور اس سال وہ ایک بار پھر گریمی کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

عروج آفتاب نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ وہ گریمی ایوارڈز کی تقریب میں پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایوارڈز تقریب سے کچھ گھنٹے قبل ہونے والے ’پریمیئر گریمی ایوارڈ تقریب‘ میں لائیو پرفارم کریں گی۔

وہ تقریب میں ساتھی گلوکارہ انوشکا شنکر کے ہمراہ ’ادھیڑو نا‘ پر پرفارمنس کرتیدکھائیدیںگی۔