پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

January 29, 2023

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں35 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، اور نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 35 روپے اضافے کے بعد اسکی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 18 روپے فی لٹر اضافے کے بعد 189 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 18 روپے اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 187 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج دن 11 بجے سے ہوگیا۔