پریشر ککر بم کیساتھ طالب علم نرس دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

January 30, 2023

لیڈز (نمائندہ جنگ)سینٹ جیمز ہسپتال لیڈز پولیس نے ایک طالب علم نرس کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیڈز میں سینٹ جیمز یونیورسٹی ہسپتال کے میٹرنٹی وارڈ کے باہر مبینہ طور پر پریشر ککر بم کے ساتھ ملنے والے طالب علم (نرس) کو عدالت میں پیش کیا گیا جس پر الزام ہے کہ وہ ایک RAF بیس پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔27سالہ محمد فاروق مبینہ طور پر بنیاد پرستی سے متاثر تھا جب اس نے جنوری میں یارکشائر میں فوجی اڈے کی ’’دشمنانہ جاسوسی‘‘ کی۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے پریشر ککر، 13.7 کلوگرام گھریلو ساختہ کم دھماکہ خیز مرکب اور پائروٹیکنک فیوز کی لمبائی سے بنا ایک قابل عمل بم بنایا تھا۔ فاروق کو 20جنوری کو سینٹ جیمز کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں وہ ایک شفٹ میں کام کرنے والا تھا۔ اس کے پاس مبینہ طور پر دھماکہ خیز ڈیوائس اور نقلی آتشیں اسلحہ تھا ، یٹن روڈ، راؤنڈھے کے رہائشی فاروق نے سرمئی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنا ہوا تھا اسے جمعہ کو بریڈ فورڈ کے ایک پولیس سٹیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا گیا اس نے دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری میں طرز عمل میں ملوث ہونے، نقلی آتشیں اسلحہ رکھنے اور جان کو خطرے میں ڈالنے یا املاک کو شدید چوٹ پہنچانے کے ارادے سے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات کیلئے درخواستیں داخل نہیں کیں جب کہ ضمانت کیلئے کوئی درخواست نہیں تھی اور چیف مجسٹریٹ پال گولڈ اسپرنگ نے اسے 3فروری کو اولڈ بیلی میں اگلی پیشی سے قبل پولیس کی تحویل میں دے دیا۔