برطانیہ، تنخواہوں کی نئی پیش کش مسترد، ڈرائیورز نے ہڑتال کاا اعلان کردیا

January 30, 2023

لندن( نیوز ڈیسک)برطانیہ میں بس ڈرائیورز نے تنخواہوں میں اضافے کی نئی پیشکش مسترد کرتے ہوئے آئندہ ہفتے سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔البیلیو (Albellio) کمپنی یونائیٹ کے 1900ممبران یکم، 2اور 3فروری کو واک آؤٹ کریں گے۔ یونائیٹ کے جنرل سیکرٹری شیرن گراہم کا کہنا ہے البیلیو کمپنی ایک مالدار کمپنی ہے جس نے یہ دولت ملازمین کی سخت محنت کے عیوض کمائی ہے تاہم کمپنی ملازمین کی توقعات کے مطابق مناسب تنخواہوں کی پیشکش کر سکتی تھی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونائیٹ ملازمین کی نوکریوں، تنخواہوں اور سہولتوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، البیلیو کے ملازمین کو ہر قدم پر ہماری حمایت حاصل رہے گی۔تنخواہوں کے معاملے پر بس ڈرائیوروں کی ہڑتال کی صورت میں لندن میں 50کے قریب روٹ متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔