فوجداری ترمیمی ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ

January 30, 2023

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) حسینی مشن ہالینڈ کے صدر سید عظمت عباس، ریذیڈنٹ خطیب مولانا سید اسرار حسین ادارہ جعفریہ کے صدر سید وقار حیدر، سید سہیل شاہ، سید اعجاز حسین سیفی، حاجی کاظم حسین، راجہ فاروق حیدر، سید انصر زیدی، سید فرحت زیدی، توصیف حیدر، علی عباس مرزا اور دیگر افراد نےفوجداری ترمیمی ایکٹ توہین رسالت توہین اہلبیتؓ،توہین صحابہ کرامؓ202کو متنازع قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔