پولیس سے مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک، زخمیوں سمیت 8 گرفتار

January 30, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک جبکہ چار زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار ، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون پولیس نے ایم پی آر کالونی چونا گرائونڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا،ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا،ہلاک ملزم کی شناخت وسیم ولد عبد القادر کے نام سے ہوئی ہے ،کلاکوٹ پولیس نے مرزا آدم خان روڈ نیازی کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں جعلی صحافی بھی شامل ہے، جعلی صحافی محمد حماد سے جعلی صحافتی کارڈ، مختلف تنظیموں کے جعلی کارڈز بھی برآمد کئے گئے ہیں،پولیس کے مطابق محمد حماد کرمنلز گینگ کا سربراہ اور اسلحہ، موٹرسائیکل و دیگر سہولتیں فراہم کرتا تھا، اتحاد ٹائون پولیس نے عابد آباد قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے میں ملزم مجیب عرف کامران عرف گولی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،سچل پولیس نے سپر ہائی وے عندلیب سوسائٹی کے قریب مبینہ مقابلے میں زبیر نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اے وی ایل سی نے پنجاب اور سندھ میں وارداتیں کرنے والے بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے ایک زخمی ملزم سمیت تین ملزمان کو ڈالمیا سمینٹ فیکٹری روڈ عزیز بھٹی کے علاقے سے پولیس مقابلہ میں گرفتار کرلیا ، ملزمان میں امیر بخش ولد امداد حسین ،محسن ولد رمضان اورجہانگیر ولد منیر شامل ہیں۔