کراچی کے روشن مستقبل کیلئے تمام پارٹیوں سے رابطہ کیا ہے، حافظ نعیم

January 30, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ غاصب حکمرانوں نے مزدوروں اور22کروڑ عوام کو غلام بنایا ہوا ہے، سندھ کے جاگیردار حکمرانوں نے کراچی کی صنعتوں کو تباہ کردیا ہے،این ایل ایف مزدوروں کے لیے چھتری کا کام کرے گی،جماعت اسلامی بھی مزدوروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،مزدوروں کوظالموں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ادارہ نور حق میں نیشنل لیبر فیڈریشن کے تحت جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی کے حوالے سے مزدوروں کے جلسہ اظہار تشکر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جلسہ سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سکریٹری جنرل شاہد ایوب خان، صدر این ایل ایف کراچی خالد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔