جذام کا مرض اب پاکستان سے ختم ہونا چاہئے، گورنر سندھ

January 30, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جذام کا مرض اب پاکستان سے ختم ہونا چاہئے، ہر شخص اپنے حصے کا کردار ادا کرے، مریضوں کی حالت دیکھ کر میرا دل دکھی ہوا ، عالمی یوم جذام کے موقع پرہمیں اس مرض سے نجات دلانے کا عہد کرنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے لیپروسی اسپتال منگھوپیر میں عالمی یوم جذام کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سابق سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر محمد علی، سینئر ڈائریکٹرڈاکٹر ندیم آصف، اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف سعید اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے اسپتال کی صورتحال دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے ایسا لگتا ہے کہ اسپتال کوئی آثار قدیمہ کی جگہ ہے، صحت کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مجھے یہ جان کر بہت حیرت ہوئی گزشتہ 120 سال میں میں پہلا گورنر ہوں جس سے اس اسپتال کا دورہ کیا،میں ان ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔