آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرائے 10 فیصد بڑھا دیے

January 30, 2023

فائل فوٹو

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرائے 10 فیصد بڑھا دیے ہیں، انکا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم برباد کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کرائے میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے اجلاس میں کیا گیا۔

لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرایے میں 100روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ 50، پشاور 200، صادق آباد کے لیے کرائے میں 200 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

لاہور سے کراچی کے لیے کرایے میں 6 سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائی ہوئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی کردیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے کا اضافہ کیا ہے۔