وطن کے امن کیلئے دی جانیوالی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی‘ سینیٹر ثمینہ

January 30, 2023

کوئٹہ ( پ ر)سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے گزشتہ روز کچھی میں لیویز چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے لیویز اہلکار خالد احمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے شہید اہلکار کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوان ہمارا مان ہیں ۔ وطن کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بہت جلد ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کر دیا جائے گا۔مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں سے وطن میں قائم امن دشمن کو کھٹک رہا ہے ،اسی لئے پورے ملک میںدشمن نہتے شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر بزدلانہ حملے کر رہا ہے ۔ بلوچستان اور کے پی کے خاص طور پردہشتگردوں کے شانہ پر ہیں۔ملک میں ان دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دشمن کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پرعزم قوم اور سیکورٹی فورسز کے بہادرجوانوں کے دہشت گردی کے خلاف عزم کوکمزور نہیں کر سکتے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وطن کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمن کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ،ساری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیںہم سب مل کر دشمنوں کے عزائم کوخاک میں ملائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملی یکجہتی اور قومی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندرونی و بیرونی عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیںجس کے لئے ہم سب کو پاک فوج اور اپنے سیکورٹی اداروں کا بھرپور ساتھ دینا ہو گا اور دشمن کی چالوں کو ناکام بنا کراپنے پیارے وطن پاکستان کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے۔