بی یو جے کے نو منتخب عہدیداروں کو صوبائی وزیرداخلہ کی مبارک باد

January 30, 2023

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کےنومنتخب صدر عرفان سعید اور کابینہ کو انتخابات جیتنے پرمبارکباد دیتے ہوے اپنے تہنتی پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے نو منتخب کابینہ صحافی برادری کے حقوق اور آزادی صحافت کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی جبکہ نو منتخب کابینہ صحافی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کردار ادا کرے گئ کریں گی ۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نو منتخب عہدیداران بلوچستان کے عوام کی حقوق اور مسائل کو ملکی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ہر فورم پر کردار ادا کرینگے اور اس ضمن میں صوبائی حکومت صحافی برداری کی فلاح بہبود کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کارلاہیں گئی۔