سیف سٹی استعداد ،دائرہ کار کو نورخان ائیر بیس تک بڑھانے کا آغاز

January 30, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ خان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت سیف سٹی کی استعداد کار اور دائرکار کو نورخان ائیر بیس روالپنڈی تک بڑھانے کا آغاز کردیا گیا ہے، سرویلنس اور مانیٹرنگ کو مزید بہتر کرنے کیلئے 50 نئے کیمروں کی تنصیب کا حکم دے دیا گیا ہے ،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے مطابق کیمروں کی تنصیب پر کام تیزی سے جاری ہے، 24گھنٹوں کے اندر تمام کیمرے فعال کر دیئے جائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔