گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

January 30, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) گندم سے لدی 2 گاڑیاں خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر1570 تھیلے گندم برآمدکرلی گئی ،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پوٹھوہار ڈویژن پولیس اور محکمہ خوراک نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے گندم سے لدی 2گاڑیاں خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، تھانہ نصیرآباد پولیس نے ڈرائیور ممتاز سے 800 تھیلے گندم جب کہ تھانہ صدرواہ پولیس نے ڈرائیورفرحان سے 770 تھیلے گندم برآمد کرلی ۔