گاڑی سے 12 کلو افیون اور 40 کلو چرس برآمد، خاتون اور بچی زیرحراست

January 30, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) موٹروے پولیس نے پشاور کے قریب گاڑی سے 12 کلو افیون اور 40 کلو 800 گرام چرس برآمد کر کے گاڑی میں موجود خاتون اور پانچ سالہ بچی حراست میں لے لی ہے، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر موٹروے پولیس نے مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا، پولیس کو آتے دیکھ کر گاڑی میں موجود ڈرائیور فرار ہو گیا،گاڑی کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار افیون و چرس برآمد ہوئی۔