موٹر وے پر بس حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، پندرہ زخمی

January 30, 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) موٹر وے پر کلر کہار کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی ،حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں ۔ موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ امدادی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے سیکٹر کمانڈر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور آپریشن مکمل ہونے تک ہدایات جاری کرتے رہے ۔ متوفین کی نعشیں اورتمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔