چوہدری رحمت علی نے پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں‘ مقررین

January 30, 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) 28جنوری کا دن تحریک پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دن جنوبی ایشیاء میں مسلم مملکت کے حقیقی جغرافیائی وجود میں آنے سے پاکستان کا ظہور ہوا۔ چوہدری رحمت علی نے تحریک پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم یوسف عزیز اور دیگر مقررین نے پاکستان نیشنل موومنٹ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شعبہ تاریخ کے زیراہتمام پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق طاہر کی زیرصدارت مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر شعبہ تاریخ ڈاکٹر کشور سلطانہ‘ صوفی نذیر تبسم گورسی، محمد حسین طاہر اور پروفیسر عاصمہ سلیم بھی موجود تھے۔