اسلحہ کی سوشل میڈیا پر نمائش ،ملزم گرفتار

January 30, 2023

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) پولیس نے اسلحہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے مطابق ملزم حسن محمودنے اسلحہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی جس پر فوری طور پر ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر بلال محمود سلہری نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان کیا جائے گا۔