تحریک انصاف انتخابات میں کلین سویپ کرینگی، رابعہ بصری

January 30, 2023

پشاور( جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق ایم پی ا ے رابعہ بصری نے کہاہے کہ آنے والا دور عمران خان کاہے ا ور انشاء اللہ انتخابات میں کلین سویپ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ آباد میںشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی انہوں نے کہاکہ عوام روز بروز مہنگائی کی لہر میں پس رہی ہے لیکن امپورٹڈ حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے اس وقت عوام آٹے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اور مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیاہے انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی ملک کوبحرانوں سے نکالیں گے اور انشا اللہ آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کریگی۔