پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافے سے مہنگائی کا سونامی مسلط کر دیا: مرکزی تنظیم تاجران

January 30, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ آ ئی ایم ایف کے ایماء پرپٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافے سے مہنگائی کا سونامی مسلط کر دیا گیا ہے رہی سہی کسر ڈالر کی اونچی اڑان نے پوری کردی ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر چھوٹے تاجر اور غریب عوام ہوں گے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جلد ملکی صورتحال پر اہم اجلاس بلائے گی جس میں چھوٹے تاجروں،دکانداروں اور غریب عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لیے آ ئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ممتاز آباد مارکیٹ مین بازار کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاجر برادری کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں چھپی کالی بھیڑوں کا احتساب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران مین بازار ممتاز آ باد کے نومنتخب عہدیداران صدر محمد وسیم باٹا،بانی گروپ راؤ محمد اکرم،جنرل سیکرٹری محمد اکرم قریشی ودیگر کو مبارکباد دینے کے موقع پر کیا اور اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم،صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر،ملتان صدر خالد محمود قریشی،صدر تاجران شاہ رکن عالم ٹی چوک چوہدری شہباز کے علاوہ مین بازار ممتاز آ باد کے عہدیداران شعیب جٹ، مرزا محمد یاسر،محمد اصغر،محمد شبیر،محمد خالد،شیخ عمیر ودیگر بھی موجود تھے ۔