دینی مدارس کے پلیٹ فارم سے ملک کے خلاف ہرسازش کامقابلہ کرینگے،مولانا امجدخان

January 30, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علما اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ دینی مدارس امت کا فکری اثاثہ ہیں۔ دینی مدارس ہی ملک اور اسلام کے وفادار ہیں ،دینی مدارس کے پلیٹ فارم سے وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئے گا ، دینی مدارس ہی پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کے محافظ ہیں ، مہنگائی سمیت مسائل کی اصل جڑ مغرب کی غلامی اور دین سے دوری ہے ،اسلامی نظام کے نفاذ سے برکات برسیں گی اور رحمت کا نزول ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانقاہ گلشن محمد اور دیگر مدارس میں تکمیل بخاری شریف ودستار بندی وچادر پوشی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ انھیں قرآن وسنت کے ساتھ جوڑا جائے ۔