ڈپٹی کمشنرزپٹرول سٹاک اورسٹیشنز کو چیک کرائیں، کمشنر

January 30, 2023

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاواکو ڈی سیز کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے۔ کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے تمام ڈی سیزکو مزید احکامات جاری کر دئیے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ تمام اے سیز اور فیلڈ فارمیشن کو مکمل الرٹ رکھا جائے اور کڑی مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی سیز پٹرول سٹاک اور پٹرول اسٹیشنز کو چیک کرائیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ تمام اے سیز فیلڈ میں موجود رہیں گے ۔