دریاؤں میںمچھلی کے کمرشل شکار پر 10سال کیلئے پابندی عائد

January 30, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام دریاؤں سے 10سال کیلئے مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کر دی۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے آبی ذخائر کو آئندہ 10 سال کے لیے ’’آبی پناہ گاہ‘‘ قرار دیتے ہوئے معدوم ہوتی مچھلیوں کی نسل کے پیش نظر پابندی عائد کی ہے۔اعلامیے کے مطابق متعلقہ محکمہ سے فیس دیکر مخصوص اضلاع کےلیے پرمٹ لینا ہوگا۔ جس کے بعد کنڈی کے ذریعے 8 کلو وزن تک کی یومیہ 5 مچھلیاں پکڑنے کی اجازت ہوگی۔حکام کے مطابق کمرشل بنیادوں پر مچھلی پکڑنے پر پابندی لگائی گئی ہے اور اس سلسلے میں کروڑوں روپے مالیت سے زائد کے تمام ٹھیکے منسوخ کیے گئے۔