شکایات کے ازالہ سے پولیس پرعوا می اعتماد مضبوط کیا جاسکتا ہے، آئی جی

January 30, 2023

لاہور( کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کی مشکلات کے بروقت ازالہ اور انہیں ریلیف کی فوری فراہمی پولیس پر عوام کے اعتماد کی فضا کو مضبوط بناسکتا ہے آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ موثر سپرویژن اور کلوز مانیٹرنگ سے 1787کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی اور شہریوں کی شکایات پر پولیس رسپانس کو بہتر سے بہتر بنایا جائے ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی آئی اے بی، اے آئی جی کمپلینٹس اور اے آئی جی انسپکشن روزانہ کی بنیاد پر 1787کی کالز کو سنیں گے اور شہریوں کے سنگین مسائل سے متعلقہ کالز کے ازالے کے لیے آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے براہِ راست رابطہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر1787کو حقیقی معنوں میں شہریوں کیلئے ریلیف سنٹر بنایا جارہا ہے اور شہریوں کی شکایات پر ایکشن کی رپورٹ میں خود چیک کروں گا۔یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں 1787کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا دورہ کرتے ہوئے افسران وسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کی فون کالز سنیں اور سٹاف ورکنگ کی انسپکشن کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ ئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیلٹی اور اے آئی جی کمپلینٹس اور اے آئی جی انسپکشن مل کر 1787پر موصول عوامی شکایات پر ایکشن کیلئے ترجیحات مقرر کریں اور 1787کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں تعینات سٹاف کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ریفریشر کورسز کروائے جائیں ۔