رواں ماہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر351ملزم گرفتار ہوئے،ترجمان لاہور پولیس

January 30, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر ) ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ اب تک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 351 ملزمان گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے3527 پتنگیں اور 500 سے زائد ڈور چرخیاں اور بڑی مقدار میں پتنگ سازی کا سامان برامد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے115،ماڈل ٹاؤن 73،اقبال ٹاؤن 65،کینٹ 53،سول لائنز 23 جبکہ صدر ڈویژن پولیس نے 22 ملزمان گرفتار کئے۔