آئی ایم ایف سے خلاصی کے بغیر معاشی ترقی کے دعوے فضول، مجلس احرار اسلام

January 30, 2023

لاہور(خبرنگار)مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ متحدہ علماء کونسل پاکستان کی سربراہی مولانا زاہد الراشدی کو تفویض کیا جانا نیک شگون ہے اس سے شریعت کی بالادستی اور انسداد سود کی مہم اور جدوجہد تیز ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دستوری تقاضے کے مطابق شریعت کا نفاذ حقیقی معنوں میں ہوگا تو ہی امن کے آثار ہوں گے ورنہ ہمیں توخونریزی نظر آرہی ہے ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے انسداد سود کے حوالے سے حکومتی پیشرفت کے بیانات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی اداروں کے ایجنڈے سے خلاصی کے بغیر معاشی ترقی کے دعوے فضول ہیں ۔