بلیک میلنگ سے طالبہ کی خودکشی: ملزم کو عمر قید، جرمانے کی سزا

January 30, 2023

حیدرآباد کی انسدادِدہشت گردی کی عدالت نے سندھ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کی خودکشی کے کیس میں نےجرم ثابت ہونے پر بلیک میلنگ کے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

پولیس کے مطابق ملزم ضمانت پر تھا، فیصلے کے بعد اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق طالبہ سندھ یونیورسٹی کے شعبہ سندھی میں زیرِتعلیم اور ماروی ہاسٹل میں رہائش پزیر تھی۔

یکم جنوری 2017ء کو ہاسٹل کے کمرہ نمبر 36 سے طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی تھی۔

پولیس نے خود کشی کے ایک ہفتے بعد ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

ملزم طالبہ کو بلیک میل کر رہا تھا جس سے تنگ آ کر اس نے خودکشی کی تھی۔