لاہور ایئرپورٹ: ایف آئی اے نے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش ناکام بنادی

January 30, 2023

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون مسافر لاہور ایئرپورٹ سے پی کے 797 سے ٹورنٹو جارہی تھیں۔

حکام کے مطابق خاتون مسافر کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون مسافر نے ویزے کے عوض ایجنٹ کو 30 لاکھ روپے دیے تھے۔

حکام کے مطابق خاتون مسافر کو مزید کارروائی کےلیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔