پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہوں گے

January 30, 2023

پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، ذرائع آئی آیم ایف کے چیف ناتھن پورٹر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم کے درمیان کل سے 2 فروری تک تکنیکی مذکرات ہوں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 3 فروری سے 9 فروری تک پالیسی مذاکرات ہوں گے۔

تکنیکی مذاکرات میں پاکستانی وفد اصلاحات کے بارے میں آئی ایم ایف کو بریف کرے گا۔

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔