انسداد دہشتگردی، پاک ترک مشترکہ فوجی مشق تربیلا میں شروع

January 31, 2023

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)پاک ترک مشترکہ فوجی مشق اتاترک کی افتتاحی تقریب پاکستان کے بالائی علاقے تربیلا میں منعقد ہوئی ، دونوں ممالک کے فوجی دستے ان مشقوں میں شریک ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پڑھے گئے، ترکیہ کی خصوصی فورس اور پاکستان اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے دستے مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ دو ہفتے کی طویل مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی تکنیک کو فروغ دینا ہے۔