سڑک پر گاڑیوں کا کاروبار کرنے پر 25 افراد گرفتار

January 31, 2023

پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلیم ایوبی نے مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ اتوار بازارمیں سڑک کے اوپر گاڑیوں کا کاروبار کرنے اور گاڑیاں کھڑی کر نے پر 25 افراد کو گرفتار کر لیا سڑک کے اوپرغیر قانونی طور پر گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی وجہ سے رنگ روڈ اتوار کے دن گھنٹوں جام رہتا تھا جس سے عوام کو سخت تکلیف کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ان افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی ڈپٹی کمشنرپشاورکی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران رنگ روڈ اتوار بازار کا مسلسل دورہ کر رہے ہیں اور غیر قانونی طور پر گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے